پنجاب بھر میں601ٹریفک حادثات میں10 افراد جاں بحق٬671زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز601ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں495افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ166افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 298 ڈرائیور23 کم عمرڈرائیور٬283مسافراور90پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ112ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں٬ جن میں صوبائی درالحکومت115متاثرین کے ساتھ پہلے ٬فیصل آباد46حادثات میں51متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان39 حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل671متاثرین میں542مرد اور129خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں99افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور415افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 157 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں471موٹر سائیکلز٬97آٹو رکشے٬60 موٹر کاریں31مسافربسیں٬19ٹرک اور74 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :