لاڑکانہ٬ اینٹی کرپشن کی کارروائی ٬غیرقانونی طور سرکاری زمین اپنے نام کروانے کے الزام میں ملزم گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 17:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) اینٹی کرپشن لاڑکانہ کے سرکل آفیسر قاضی شرف الدین کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پولیس نے ڈوکری میں کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور سرکاری زمین اپنے نام کروانے کے الزام کے تحت شہری بخشل خان جونیجو کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر قاضی شرف الدین نے بتایا کہ سال 2000 میں سرکار کی مدعیت میں سرکاری زمین اپنے نام کروانے کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے تحت ڈوکری شہر میں کاروائی کرتے ہوئے شہری بخشل جونیجو کو گرفتار کیا ہے جسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :