Live Updates

عمران خان سماجی بہبود کے میدان میں واپس آئیں قوم انکا بھرپور خیر مقدم کرے٬ عبدالمجید امجد

بدھ 2 نومبر 2016 17:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ و قومی رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین عبدالمجید امجد نے کہاہے کہ عمران خان سماجی بہبود کے میدان میں واپس آئیں اور سیاست کو ھمیشہ ھمیشہ کے لیے خیر آباد کہہ دیں قوم انکا بھرپور خیر مقدم کرے گی ۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید امجد نے کہاکہ کھیل اور سماجی بہبود سے شہرت پانے والے عمران خان کو قوم نے بطور سیاستدا ن یکسر مسترد کر دیا ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو سماجی خدمت کے لیے وقف کردیں اس سے انہیں روحانی سکون حاصل ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ قوم کو وہ وقت اب بھی یاد ہے جب 90کی دھائی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کے استقبال کے لیے سراپا رہتا تھا اور وہ عوام اپنے ہر دلعزیز کھلاڑی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار رہتے تھے سیاست میں آنے کی وجہ سے بتدریج اپنی مقبولیت کھو بیٹھے ۔عبدالمجید امجد نے کہاکہ حکیم محمد سعید اور مولانا عبدالستار ایدھی کے بعد قومی سطح پر سماجی بہبود کا کوئی بڑا نام موجود نہیں اس لیے عمران خان سماجی شعبے کی جانب آتے ہوئے ہسپتال اور کھیل کے میدان بنائیں تو قوم ان کا احسان کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :