پاکستان میں مزید3بھارتی سفارتکاروں کا تعلق”را“سے نکل آیاہے

پاکستان میں بھارتی سفاتخانے میں پاکستان مخالف کاروائیوں میں ملوث بھارتی خفیہ ایجسی”را“ کے ایجنٹوں کی تعداد5ہوگئی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 17:27

پاکستان میں مزید3بھارتی سفارتکاروں کا تعلق”را“سے نکل آیاہے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :پاکستان میں مزید3بھارتی سفارتکاروں کا تعلق ”را“سے نکل آیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں متحرک 3مزید بھارتی سفارتکاروں کا تعلق ”را“سے نکل آیاہے۔بھارتی ہائی کمیشن کےسفارتکارامردیب سنگھ بھٹی ویزا اتاشی ہیں۔وجے کماراورمدھاون نندا بھی بھارتی ہائی کمیشن میں عہدیدار ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان میں بھارتی سفارتخانےسے 2بھارتی ایجنٹوں کی نشاندہی کی گئی،جن میں بھارتی ایجنسی آئی بی کا افسر بلیر سنگھ اورراجیش کمار اگنی شامل ہے۔

تاہم اب مزید 3بھارتی جاسوس عناصرسامنے آگئے ہیں۔یوں پاکستان میں بھارتی سفاتخانے میں آج پاکستان مخالف کاروائیوں میں ملوث بھارتی خفیہ ایجسی”را“ کے ایجنٹوں کی تعداد5ہوگئی ہے۔ان تمام بھارتی ایجنٹوں کا تعلق کلبھوشن یادیونیٹ ورک سے ہے۔پاکستان کی جانب سے ان تمام بھارتی ایجنٹ سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل بھارتی سفارتکار ایجنٹ سربجیت سنگھ کو ناپسندیدہ قراردیکر واپس بھیجا جاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :