ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا٬ ایک شخص گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 17:28

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے ہسپتال کالونی کے قریب مسلح افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے مسمات(ن) کو قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :