شیخ رشید کی قیادت میں لال حویلی سے قافلہ پریڈگراؤنڈکیلئے روانہ

عمران خان اکیلے بھی رہ گئے تو لال حویلی ساتھ ہوگی،سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے عوامی مسلم لیگ اپنے ٹی اوآزردے گی۔شیخ‌رشید کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 17:17

شیخ رشید کی قیادت میں لال حویلی سے قافلہ پریڈگراؤنڈکیلئے روانہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی قیادت میں لال حویلی سے قافلہ پریڈگراؤنڈروانہ ہوگیاہے۔شیخ رشید کے قافلے میں کارکنوں نے پارٹی کے جھنڈے اور بینرزاٹھا رکھے ہیں جن پر حکومت کیخلاف نعرے درج ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر شیخ رشید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اکیلے بھی رہ گئے تو لال حویلی ساتھ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے عوامی مسلم لیگ اپنے ٹی اوآزردے گی۔غلط اثاثے ظاہرکرنے پرنوازشریف کو نااہل قراردیاجائے۔