سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی طالبات کا گیارہ رکنی وفد 4نومبر کو چین کیلئے روانہ ہو گا

بدھ 2 نومبر 2016 17:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی طالبات کا وفد 4نومبر کو چین کے لئے روانہ ہو گا۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق طالبات چین کی سنیاں یونیورسٹی میںانٹرن شپ پروگرام میں شرکت کے لئے جا رہا ہے جس میں آخری سال کی گیارہ طالبات عریبہ بیگ ٬ ماہ گل نادر٬ ماہ نور اظہر٬ مصباح اقبال٬ ستارہ سحر٬ سمیرہ ٬ نیلم کھیمانی ٬ مہوش بیگ٬ تانیہ٬ فلک نواز ٬قرینہ محبوب شامل ہیں۔

کوآرڈینیٹر کے طور پرشعبہ میڈیا اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مجیب ابڑو اور دو خاتون فیکلٹی ارکان سحرش ابڑو اور سحر ظفر بھی طالبات کے ساتھ چین جائیں گے۔انٹرن شپ کے حوالے سے سندھ مدرسہ یونیوسٹی اور سنیاں یونیورسٹی میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔

(جاری ہے)

سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے آخری سال کے دس طالب علموں کا ایک گروپ حال ہی میں چین کی ہینان ٹراپیکل اوشین یونیورسٹی سے ایک مہینے کا انٹرن شپ کورس کرکے واپس آیا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی اپنے طالب علموں کو اپنی کیمپس میں معیاری تعلیم و تربیت دینے کے ساتھ ان کو باہر کے ممالک سے بھی تعلیم وتربیت کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ کیونکہ آج کے دور میں کسی بھی طالب علم کاتعلیم و تربیت کا عمل بین الاقوامی ایکسپوژر سے ہی مکمل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :