صاف ستھرے ماحول کے قیام کے بغیر بلدیاتی نظام کا خاکہ نا مکمل ہے٬ جان محمد بلوچ

بدھ 2 نومبر 2016 17:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ صاف ستھرے ماحول کے قیام کے بغیر بلدیاتی نظام کا خاکہ نا مکمل ہے٬ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو کارکردگی کی بنیاد پر عوامی حمایت ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی چیئرمین اختر بلوچ٬ میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ بلدیہ ملیر میں جاری خصوصی صفائی کے دوران چھٹے مرحلے میں یو سی 10 غازی دائود بروھی گوٹھ میںصفائی مہم کا آغاز کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن٬ اکائونٹ آفیسر بابو مل٬ ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر خان٬ ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر بھی موجود تھے۔ چیئرمین و یو سی وائس چیئرمین اور میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کو متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ خصوصی صفائی مہم کے دوران بلدیہ ملیر کی سرکاری اور مرکزی و ذیلی شاہراہوں پر سوئپنگ کا کام روزانہ کی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے ٬ تمام کچرا کنڈیوں سے محفوظ طریقے سے کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :