صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ مرکوز کریں٬میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

بدھ 2 نومبر 2016 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ مرکوز کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنا ئیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ٬بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ حضرات بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجودتھے۔