میلاد پارک بنوں سٹی میں ڈاکٹر امجد خان کے کلینک کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ٬دو خواتین زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 17:06

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) میلاد پارک بنوں سٹی میں ڈاکٹر امجد خان کے کلینک کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئی ۔ امدادی کاروائی کے لئے ٹی ایم اے بنوں کے تحصیل ناظم اعلیٰ انجینئر ملک احسان خان بمع ٹی ایم اے افسران ٬ سینٹری اور جنرل سٹاف کے ہمراہ پہنچ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بنوں میاں عادل اقبال ٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں اسفندیار خان٬ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فور دولت خان٬ ایم او آر رًبنواز خان ٬ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرعتیق حسین٬ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ حاجی قدرت اللہ خان مروت٬ لینڈ انسپکٹر وًن سلیم خان٬ لینڈ انسپکٹر ٹو طارق خان٬ سینٹری سٹاف کے چیف سینٹری انسپکٹر یوسف خان٬ سپروائزر وًلی آیاز خان٬ بلڈنگ انسپکٹر عمر حیات خان٬ ڈی ایس ایم حیات خان بمع سینٹری اور جنرل سٹاف کے ہمراہ ٬ ایس ایچ او سٹی حاجی سعد اللہ خان بمع بھاری پولیس نفری٬ پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ممبر اور اپوزیشن رہنما ملک معصوم وزیر٬ سابقہ سٹی صدر شفقت کلیم٬ آل کونسلرز اتحاد بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان ٬ نیبرہوڈ تھری کے ناظم عابد خان٬ الخدمت فائونڈیشن کے اہلکاران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ملبہ ہٹانے میں مصروف رہے اور ملبے سے تین خواتین کو نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں دو خواتین شدید زخمی ہونے والی خواتین میں سیّدہ بانوزوجہ خان زمان سکنہ سوکڑی ضابطہ خان اور صابرو زوجہ میر سلیم کسکی بھرت برآمدجبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون بیگم بی بی زوجہ صدام حسین سکنہ دًتہ خیل حیدر خیل شمالی وزیرستان برآمد ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں خناق کے پانچ مریضوں کو داخل کیا گیااور ضلعی ناظم اعلیٰ ملک عرفان خان دُرانی ٬ ضلعی نائب ناظم اعلیٰ پیر منیر شاہ٬ تحصیل ممبر پیر کمال شاہ٬ ٹی ایم اے بنوں کے تحصیل ناظم اعلیٰ انجینئر ملک احسان خان٬ پی ٹی آئی کے تحصیل ممبر ملک معصوم وزیر بھی ہسپتال پہنچ گئے اور ایم ایس ڈاکٹر حبیب اللہ خان سے تمام صورتحال معلوم کیں۔

ایم ایس ڈاکٹر حبیب اللہ خان نے انکشاف کیا کہ ہسپتال میں خناق مریض بچوں کی روزانہ اٹھارہ سے لیکر بیس بچے آتے ہیں لیکن ہسپتال میں اے ڈی ایس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کیلئے تین عدد ایمبولنس گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ایمرجنسی کے لئے ہمارے پاس صرف ایک ایمبولینس کھڑا ہے جو کہ آبادی کے لحاظ سے ناکافی ہے۔ ضلعی ناظم اعلیٰ ملک عرفان خان درانی نے ایم ایس ڈاکٹر حبیب اللہ خان ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر پشاور سے خناق کے مریضوں کے لئے اے ڈی ایس منگوائیں اور ہسپتال میں مریضوں کے مسائل معلوم کئے۔

متعلقہ عنوان :