مسلم لیگ(ن) شیرنی گروپ نے پی ٹی آئی کے یوم تشکر کو ’’یوم تمسخر‘ ‘ قرار دیدیا

انقلاب بلوں میں گھس کر نہیں بلکہ مرد میدان بن کر آتے ہیں‘سلومی رانا

بدھ 2 نومبر 2016 17:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شیرنی گروپ کی سربراہ سلومی رانا نے پی ٹی آئی کے یوم تشکر کو ’’یوم تمسخر‘ ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ تماشہ خان‘‘ کو آج تک سیاست کی الف ب کا بھی پتہ نہیں٬انقلاب بلوں میں گھس کر نہیں بلکہ مرد میدان بن کر آتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ بھلا کرے کہ سپریم کورٹ کا جس نے فیصلہ دیکر عمران خان کو فیس سیونگ کا موقع دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاگل خان کو اب اپنی جعلی مقبولیت کا اندازہ ہو گیا ہے 10لاکھ افراد اسلام آباد میں لانے کا دعویٰ کرنے والا ایک ہزار لوگ بھی نہیں لا سکا٬ پورے پاکستان کو بند کرنے والے بتائیں کہیں ایک کھوکھابھی بند ہوا ہی ۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کا دعویٰ کرنے والے بتائیں اسلحہ بلیٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان کس مقصد کے لئے اسلام آباد لایاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی دھرنوں٬ ریلیوں یا انتشار اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ کارکردگی اور عوام کی خدمت سے ملتی ہے ‘اب پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار شروع کر لیں۔