چیئرمین پاکستان تحریک مساوات مسرت شاہین کی گاڑی کو حادثہ ٬کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 2 نومبر 2016 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن اورماضی کی معروف اداکارہ مسرت شاہین کی گاڑی گزشتہ روز لاہور میںایک گاڑی سے ٹکرا گئی ۔تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ادکارہ مسرت شاہین لاہور میںگھر سے کام کی غرض سے موبی لنک کے آفس جانے کیلئے نکلیں تو راستے میں ایک گاڑی کو ریورس کرتی خاتون نے انکی گاڑی کو ٹکر مار دی ۔جس کے نتیجے میں انہیں معمولی خراشیں آئیںجبکہ ان کی گاڑی کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ خود اس حادثے میں محفوظ رہیں ۔ وہ گھر سے نماز پڑھ کر نکلی تھیں جس کی وجہ سے خدا نے انہیں محفوظ رکھا۔

متعلقہ عنوان :