صدر آزاد کشمیر سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات

آزاد کشمیر میں یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال

بدھ 2 نومبر 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات آزاد کشمیر میں یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال ٬ صدر آراد کشمیر نے کہا کہ ریاست میں پانچ یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں لیکن ان میں انفرا سٹریکچر کی کمی ہے اور معیار تعلیم کو بہتر بنانا ضروری ہے ۔

اس سلسلے میں ہماری یونیورسٹیوں کو ایچ ای سی کی رہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہے ۔ آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کا چھتر کلاس کیمپس ٬ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا میگا پراجیکٹ اور پونچھ یونیورسٹی کا چھوٹا گلہ کیمپس ابھی تک زیر تعمیر ہیں جسکی وجہ سے ان یونیورسٹیوں کو نئی کلاسوں کے اجراء کے لیے کلاس رومز کی کمی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے ریاست کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن جو اعلی تعلیم کا نگراں ادارہ ہے معیار تعلیم کی نگرانی کرے اور یونیورسٹیوں کو ضروری رہنمائی اور معاونت فراہم کرے ۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی نے ریاست کی یونیورسٹیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :