پولیس اور انتظامیہ کی غفلت ٬ کھمبوں پر پینا فلیکس لگانے کے دوران ایک شخص بجلی کا جھٹکا لگنے سے شدید زخمی ہو گیا

بدھ 2 نومبر 2016 16:53

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر بجلی کے کھمبوں پر پینا فلیکس لگانے کے دوران ایک شخص بشیر احمد بجلی کا جھٹکا لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچایاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کرکے 150کلو میٹر دور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوادیا گیا ہے چشتیاں کے مختلف فکر کے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے کھمبوں پر پینا فلیکس لگانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور وال چاکنگ کے مروجہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :