گوادر میں فورسز کی کارروائی ٬چارمبینہ دہشتگرد ہلاک

بدھ 2 نومبر 2016 16:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دروان چارمبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی اور حساس ادارے نے بیلاردشت کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ٬ جہاں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے ٬ مقابلے کے دوران دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ٬ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد لیویز فورس٬ کوسٹ گارڈز اور شہریوں کے قتل کے علاوہ اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :