ضلع کونسل اٹک میں خواتین کی 15 مخصوص نشستوں پر 19امیدوار میدان میں آ گئیں

بدھ 2 نومبر 2016 16:46

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ضلع کونسل اٹک میںخواتین کی 15 مخصوص نشستوں پر 19امیدوار میدان میں آ گئیں ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ کی ایک سیٹ پر 3امیدوار اور کسان کی 3سیٹوں پر 6امیدوار الیکشن لڑیں گے٬ خواتین امیدوار کے انتخابات 15نومبر٬ میونسپل کمیٹی کے انتخابات 17نومبراور یونین کونسل کے انتخابات 19نومبر کو ہونگے ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہانگیر مرزا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی ۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں ہونے والے انتخابات کو پانچ مراحل میں تقیسم کیا گیا ہے جن میں سے 2مرحلوں کے انتخابات میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن میں اقلیتی سیٹوں پر 4 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں سے 3 کا تعلق مسلم لیگ ق (میجر گروپ)اور 1 کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے٬ اسی طرح یوتھ کی 1 سیٹ پر مسلم لیگ ق (میجر گروپ) کا امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ خواتین کی 15نشستوں پر 19خواتین جن میں سے 9کا تعلق مسلم لیگ ن٬ 8کا تعلق مسلم لیگ ق (میجر گروپ) اور2 خواتین پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لے رہی ہیں ٬اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی 1 سیٹ کے لیی3 امیدوار جن میں 1 مسلم لیگ ن ٬1 مسلم لیگ ق٬اور 1 کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جبکہ کسان کی3 مخصوص نشستوںپر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جن میں مسلم لیگ ن کے 2امیدوار ٬مسلم لیگ ق کے 3اور 1 آزاد امیدوار شامل ہیں٬ پولنگ ضلع کونسل ہال اٹک اور میونسپل کمیٹی اٹک کے دفاتر میں ہو گی٬ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 95کا ہاوس ہو گا جن میں 71یونین کونسل کے امیدوار٬ 15خواتین٬ 4اقلیت٬1ٹیکو کریٹ٬1یوتھ اور 3کسان سیٹیں شامل ہیں۔