وزیراعظم نے گڈانی شپ یارڈ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 2 نومبر 2016 16:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گڈانی شپ یارڈ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس سانحہ کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی وجوہات کے تعین کے لئے فوری انکوائری کا حکم دیا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں کابینہ سیکریٹری٬ سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :