سیندک پروجیکٹ کے سیکورٹی انتظامات پر مقامی افراد کو تعینات کیا جائے٬ قبائلی رہنمائوں کا مطالبہ

بدھ 2 نومبر 2016 16:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)قبائلی رہنماء اور سیندک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر عبدالسلام البلوشی نے اپنے بیان میں سیندک پروجیکٹ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سیندک پروجیکٹ کی سیکورٹی پر مامور افراد غیرمقامی ہیں اور مقامی افراد نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں اور سیکورٹی کے نام پر خواتین اور بچوں کو تنگ کیا جاتا ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا سیکورٹی انتظامات پر مقامی افراد کو تعینات کیا جائے اس سے علاقے میں بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کا بھی خاتمہ ہوگا ۔۔