وزارت پانی و بجلی کی نااہلی ٬ ملک بھر میں گزشتہ سال 2716بجلی کے ٹرانسفارمر جل کر راکھ ہوگئے

بدھ 2 نومبر 2016 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وزارت پانی و بجلی کی نااہلی سیملک بھر میں گزشتہ سال 2716بجلی کے ٹرانسفارمر جل کر راکھ ہوگئے تھے جس سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے جل کر راکھ ہونے والے ٹرانسفارمرز کی قیمت دوبارہ بجلی صارفین سے وصول کرنا شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ ٹرانسفارمرز میپکو ملتان الیکٹرسٹی کمپنی میں جل کر راکھ ہوئے ہیں جن کی تعداد 1837 ہے اس کے بعد لاہور الیکٹرک سٹی کارپوریشن لیسکو ہے جس میں 384 ٹرانسفارمر جل کر راکھ ہوئے ہیں حیسکو حیدر آباد الیکٹر سٹی میں 302 ٹرانسفارمرز جل کر رااکھ ہوئے ہیں سیسپکو یعنی سکھر الیکٹرک کارپوریشن میں 208 ٹرانسفارمرز اور کوئٹہ الیکٹرک سٹی کارپوریشن میں 21 ٹرانسفارمرز جلے ہیں پیسکو ٬ ٹیسکو ٬ آئیسکو ٬ گیپکو میں کوئی ٹرانسفارمرز جلا نہیں ہے عام طور پر حکومت جس علاقے میں ٹرانسفارمر جل جائے وہاں کے صارفین سے رقم وصول کرتی ہے ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :