اپر اورکزئی ایجنسی میں دوبارہ اباد کاری کیلئے 8300ملین روپے کے منصوبے تیار

بدھ 2 نومبر 2016 16:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)اپر اورکزئی ایجنسی میں دوبارہ اباد کاری کیلئے 8300ملین روپے کے منصوبے تیار کئے گئے ہیں جس پر منظور ی کے بعد جلد کام شروع ہو گا ٬ان منصوبوں میں اورکزئی ایجنسی میں مارکیٹیں ٬دکانات ٬سڑکیں اور دیگر منصوبوں کے مد میں پاک آرمی کی طرف سے 8300ملین منصوبوں کی لیسٹ تیار کی گئی ہیں جس پر کور کمانڈر پشاور سے منظوری کے بعد جلد کا م شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر سائوتھ ویسٹ بریگیڈئر عمران حیدر شیرازی نے سیکٹر ہیڈ کوارٹر غلجو میں ایڈیشنل پی اے احمد زیب ٬اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اقبال وزیر ٬غیر سرکاری تنظیموں سے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل مرزا سہیل یوسف ٬کمانڈنگ افیسر اپر اورکزئی لیفٹنٹ کرنل عمر ٬پاک آرمی کے کمانڈنگ افیسر تحصیل اسماعیل زئی کرنل کوکب سلیم ٬پاک آرمی ٬فرنٹیئر کور کے افسران اور پولیٹیکل انتظامیہ کے و غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان موجود تھے انہوںنے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی ہدایات پر فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے اپر اورکزئی سب ڈویژ ن میں 8300ملین روپے کے منصوبوں کے لسٹ تیار کی گئی ہیں جن میں تعلیم ٬صحت ٬سڑکیں ٬واٹر سپلائی سکمیں ٬سپورٹس کمپلکس ٬پارک ٬جدید طرز پر اورکزئی ایجنسی کے تمام بازاروں میں مارکیٹیں اور دکانات تعمیر کرنا ٬بجلی و دیگر منصوبے شامل ہے جن پر منظوری کے بعد جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا انہوںنے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے بھی 8300ملین کے منصوبوں کا لیسٹ تیار کیا گیا ہے جو کہ ائی جی ایف سی سے منظوری کے بعد کور کمانڈر پشاور کے پاس گیا ہے جس کے منظوری کے بعد ان منصوبوں پر بھی پاک فوج کی جانب سے جلد از جلد کام شروع ہو گا انہوںنے کہا کہ غلجو ہیڈ کوارٹر میں اورکزئی ایجنسی ایڈ منسٹریشن ہیڈ کوارٹر کی بھی تعمیر و مرمت کی جائی گی انہوںنے کہا کہ اس وقت فرنٹیئر کور اور پاک آرمی کی لازوال قربانیوں کے بدولت اورکزئی ایجنسی میں مکمل امن قائم ہے اور اورکزئی ایجنسی کو متاثرین بھی واپس آ چکے ہیں جن کی نقصانات کے ازالے کیلئے فرنٹیئر کور اور پاک فوج کی تعاون سے سروے جاری ہیں انہوںنے کہا کہ غلجو بازار میں 100دکانیں اور سنٹرل اورکزئی ایجنسی مشتی میلہ بازار میں 50اور دیگر بازاروں میں 50,50٬10,10اور 20,20دکانیں پاک فوج اپنے فنڈ سے تعمیر کری گی اس سلسلے میں پوری اورکزئی ایجنسی میں تین سو دکانوں کا اسٹی میٹ بنایا گیا ہے انہوںنے کہا کہ ملک و قوم کے خاطر قربانی دینے والے اورکزئی قبائل کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا فرنٹیئر کور اور پاک فو ج ان کے دوبارہ اباد کاری تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے انہوںنے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کے صرف دو قبیلے باقی ہیں جن میں ربیعہ خیل اور ماموزئی قبیلوں کا واپسی کا عمل 11نومبر سے شروع ہو گا انشا ء اللہ اورکزئی ایجنسی کو تمام ٹی ڈی پیز خاندان واپس آ گئے ہیں انہوںنے یہ بھی کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں او ر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر اور ان کی معیار پر فرنٹیر کور اور پاک فوج چیک رکھی گی ۔