حکومت بحرانی کیفیت سے نکلی ہے یا نہیں فیصلہ چند روز میں ہو جائیگا٬خوشید شاہ

عمران خان قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے٬قوم نے دیکھ لیا کارکن مارے کھاتے رہے اور وہ بنی گالہ میں پش اپس لگاتے رہے٬کہاوت ہے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں بحران سے نکلنے کیلئے وزیر اعظم ہمارے چار مطالبات کو فوری تسلیم کرے ٬اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بحرانی کیفیت سے نکلی یا نہیں فیصلہ چند روز میں ہو جائے گا ۔ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ عمران خان خود قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ۔قوم نے دیکھا کہ کارکن مار کھا رہے تھے اور لیڈر بنی گالہ میں پش اپس لگاتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے راہنما اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہاوت ہے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔

عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصف کے کارکن سروں پر کفن باندھ کر نکلے مگر کارکن نے دیکھا کہ بنی گالہ کے باہر اور موٹر وے پر پی ٹی آئی کے کارکن ماریں کھا رہے تھے اور عمران خان بنی گالہ میں پش اپس لگاتے رہے ٬ کسی بھی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے لیڈر کو آگے اور ورکر پیچھے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محترمہ بے نظیر بھٹو نے تحریکوں کو کامیاب کروانے کے لئے تحریک کو لیڈ کیا اور ورکر کے ہمراہ دنڈے کھائے مگر عمران خان نے اپنے ورکز کو مایوس کیا ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو امید تھی کہ وزیر اعلی پرویز خٹک کی قیادت مین کے پی کے سے پی ٹی آئی کے ورکز کی بڑی تعداد آئے گی اور دھرنے کے لئے مدد ملے گی جو نہ مل سکی ۔ وزیر اعلی کے پی کے نے وفاق پر چڑھائی کی جو افسوسناک عمل تھا ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ جو اقدامات کئے جس سے نواز شریف مزید مضبوط ہو جاتے ہیں عمران خان نے اپنے آپ کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ناکامی صرف ایک جماعت کی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام سیاسی ورکر کی ناکامی ہے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہ پش اپ لگا کر عمران خان دکھا رہے تھے کہ ہم بھاگنے کے لئے تیار ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت بحرانی کیفیت سے نکلی ہے کہ نہیں اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں سامنے آ جائے گا حکومت کو بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے چار مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کر لینے چاہئیں اس وقت بال نواز شریف کے کورٹ میں ہے حکومت کو فی الفور مستقل وزیر خارجہ لانا ہو گا ۔ سی پیک کے مغربی روٹ پر پہلے کام شروع کرنا ہو گاتاکہ چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کو کم کیاجا سکے اور چھوٹے صوبوں میں ترقی کا سفر شروع ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل میں ہم نے پارلیمنٹ میں پانامہ کی تحقیقات کے لئے بل پیش کیا تھا مگر حکومت ہمارے بل پر اپنا بل لے آئی حکومت کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے نہیں تو بحران شدت اختیار سکتا ہے ۔ (جاوید)