پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کا آپریشن ٬6 مشکوک افرادگر فتار ٬اسلحہ برآمد

بدھ 2 نومبر 2016 16:18

سرگودھا۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نی136شمالی ٬ 131شمالی اور مضافات میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ٬ سی ٹی ڈی سپیشل برانچ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے یہ مشتبہ افراد نیشنل ایکشن پلان کے تناظر میں آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے ۔ مذکورہ مشتبہ افراد سے تین رائفلز ٬ پانچ بندوقیں٬ 185کارتوس برآمد ہوئے ٬ ملزموں کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :