بیت اللہ اور روضہ رسولؐ کی حفاظت کیلئے ہر مسلمان قربان ہونے کو سعادت سمجھتا ہے‘ تحفظ حرمین شریفین کیلئے خون کا آخری قطرہ بہا دینا ہر مسلمان کا ایمان ہے‘ خانہ کعبہ تمام مسلمانوں کا محور و مرکز ہے ‘بیت اللہ پر حملہ پوری امت پر حملہ ہے

انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر مولانا محمد فاروق کشمیری کا بیان

بدھ 2 نومبر 2016 16:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) بیت اللہ اور روضہ رسولؐ کی حفاظت کے لئے ہر مسلمان قربان ہونے کو سعادت سمجھتا ہے۔ تحفظ حرمین شریفین کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بہا دینا ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ خانہ کعبہ تمام مسلمانوں کا محور و مرکز ہے بیت اللہ پر حملہ پوری امت پر حملہ ہے۔ حملہ کرنے والے منافقین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر مولانا محمد فاروق کشمیری نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان چاہے وہ کتنا ہی گناہگار کیوں نہ ہو بیت اللہ اور روضہ رسولؐ پر حملہ اور توہین کبھی برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ مسلمان کے نزدیک خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ سے بڑھ کر مقدس جگہ پوری زمین و کائنات میں کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے مسلمان کے مقدس ترین شہر مکة المکرمہ پر میزائل حملہ پوری امت مسلمہ کے منہ پر زور دار تھپڑ کی مانند ہے۔

حوثی باغی بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ہمارا اصل مقصد مکہ اور مدینہ پر قبضہ کرنا ہے۔ حوثی باغی یہودی النسل ہیں اور یہودی جو کام خود نہیں کر سکتے وہ اپنی لے پالک اولاد سے کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکة المکرمہ پر حملہ کوشش دراصل امت مسلمہ کا شیرازہ بکھیرنے کی مذموم سازش ہے اور جو لوگ حرمین شریفین کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں وہ دراصل ملت اسلامیہ کی وحدت٬ بقاء اور سلامتی کے شدید دشمن ہیں۔

اللہ کے گھر پر حملہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی٬ بزدلی اور بے غیرتی کی اعلیٰ مثال ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ امت مسلمہ کو اس انتہائی حساس مسئلہ پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا ہو گا اور مشترکہ طور پر ایسے اقدامات اٹھانے ہوں گے کہ آئندہ کسی کو اس طرح کی مذموم حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاک فوج کے کمانڈوز اور دستوں کو فی الفور مکة المکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کے لئے سعودی عرب روانہ کرنا چاہئیے اور پوری امت مسلمہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ مکہ اور مدینہ مسلمانوں کے لئے مقدس مقامات کے علاوہ ایمان کا حصہ ہیں اس کی حفاظت کا فرض امت مسلمہ کا بچہ بچہ خون کے آخری قطرہ تک ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :