نیلم پریس کلب نیلم ویلی کا واحد صحافتی ادارہ ہے ‘اخبار فروش کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے

نیلم پریس کلب کے قائم مقام صدر ضیاء سرور قریشی کی بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 16:17

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) نیلم پریس کلب کے قائم مقام صدر ضیاء سرور قریشی نے کہا ہے نیلم پریس کلب نیلم ویلی کا واحد صحافتی ادارہ ہے اخبار فروش کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے الیکشن کے قبل نئے ممبران جو پریس کلب کے آئین پہ پورا اترتے ہیں ان کو ممبر شپ د ی جائے گی اور جو ماورائے آئین ہیں ان کی ممبر شپ منسوخ کر دی جائے گی اخبار فروش ہمارئے لیے قابل قدر ہیں ان کا حق نہیں وہ پریس کلب کے الیکشن میں حصہ لیں تاہم وہ اخبار فروش یونین کو نیلم میں فعال و بحال کریں اپنی یونین کا الیکشن کروائیں تاکہ واضع ہو سکے اخبار فروش یونین الگ ہے جن ورکنگ صحافیوں کی ممبر شپ عارضی طور پہ معطل کی گئی تھی ان کی الیکشن سے پہلے بحال کی جائے گی انہوں نے کہا میں نیلم پریس کلب کی رکنیت ساز کمیٹی کا ممبر ہوں اللہ تعالیٰ کو حاضر جان کر ممبر شپ دونگا اور اخباری مالکان کو بلیک میل نہیں ہونے دونگا بلیک میلروں کا چٹھہ کھٹہ کھول دونگا صحافیوں کی عزت و وقار ٬تحفظ اولین ترجیحات ہیں کوئی بھی بااثر شخص صحافت کی آڑ میں لکڑی یا فرنیچر سمگل نہیں کر سکتا اگر ایسا کیا گیا بھر پور دفاع کریں گئے سینٹرل یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سکریٹری کی حثیت سے جو زمہ داریاں ہیں ان کو پورا کیا صحافیوں کا ہر پلیٹ فارم پہ دفاع کیا اور کرتا رہوں گا کسی صورت دونوں اداروں کی ساکھ متاثر نہیں ہونے دونگا میں نے اخبار فروش یونین کا بھی ہر ممکن دفاع کیا اگر انہیں یاد ہو ان کا ہاتھ پکڑ کر ان پیج و فوٹو شاپ سکھایا تاکہ وہ کسی کے مرعونمنت نہ رہیں جب معاشی طور پہ برا وقت آیا نیوز ایجنسیوں نے اخبار فروش کے پیپرز عدم ادایگی پہ بند کردیئے تو اپنے جیب سے مظفرآباد جا کر کنڈلشاہی ایجنسی بحال کروائی احسان فراموش لوگ کبھی بھی کسی سے مخلص نہیں ہوتے ہم نے چند لوگوں کے بھیانک چہرئے دیکھے اور عہد کیا صحافت کی آڑ میں دو نمبر لوگوں کو باہر نکالیں گئے ۔