صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی کال پر مسلم کانفرنسی کارکنان کنٹرول لائن روند کررکھ دیں گے‘ہندوستان نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر کے تاریخ ساز غلطی کی ہے

مسلم کانفرنس کے رہنماء نوجوان قانون دان عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ کی بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 16:17

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماء نوجوان قانون دان عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی کال پر مسلم کانفرنسی کارکنان کنٹرول لائن روند کررکھ دیں گے۔ہندوستان نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر کے تاریخ ساز غلطی کی ہے اب اسے اندازہ ہوجائے گا کہ وہ کتنا پانی میں ہے ٬ مسلم کانفرنس کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی سلامتی اور استحکام کی جنگ لڑنے کو ہمہ وقت تیار بیٹھے ہیں ٬ ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے وادی نیلم کے جنگلات میں آگ لگا کرنیلم ویلی کو بنجر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ٬ کشمیر کو ہندوستانی تسلط سے آزاد کروانے کے لیئے منقسم کشمیری عوام مل کر جہدو جہد کریں گے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی طرف سے کنٹرول لائن توڑنے کا اعلان دونوں اطراف کے منقسم کشمیری عوام کی آواز ہے ٬ ریاستی عوام اپنے قائد کی کال پر لائن آف کنٹرول کو ہر صورت عبور کرکے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کشمیری عوام کے ملسمہ لیڈر ہیں ان کی قیادت میں کنٹرول لائن توڑ کر کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی دلائیں گے ٬ کارکن صدر جماعت کی کال پر تیار بیٹھے ہیں انشاء اللہ 24نومبر دونوں اطراف کے منقسم کشمیریوں کو آپس میں ملانے کا دن ہے کشمیری عوام مل کر تحریک آزادی کی جہدو جہد کریں گے

متعلقہ عنوان :