وزیر برقیات و قانون راجہ نثار کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ‘نکیال سیکٹرمیں بھارتی گولہ باری کے زخمیوں کی عیادت کی

بدھ 2 نومبر 2016 16:15

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات و قانون راجہ نثار احمد خان نیDHQہسپتال میں نکیال سیکٹرمیں بھارتی افواج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اس موقع پر انہوں نے اپنی طرف سے ہسپتال انتظامیہ کو100000 (ایک لاکھ روپے )دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ یہ رقم ذاتی طورپر زخمیوں کے علاج معالجہ ادویات کی خرید کے لیے دے رہے تاکہ زخمیوں کے ورثا ادویات ذاتی رقم سے نہ خریدیں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر سردار عقیل محمود ٬ اے سی ساجد حسین بھی ٬امجدچوہدری ودیگربھی انکے ہمراہ تھے دریں اثنامسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن ذوالفقار علی ملک ٬ پبلک پراسیکیوٹر ملک سلیم منہاس ٬ ملک اسماعیل اور سابق چئیرمین زکواة راجہ افضل نے بھی مقامی ریسٹ ہاوس میں وزیر حکومت سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر حکومت نے سابق ممبر اسمبلی ملک یوسف مرحوم کے انتقال پر بھی مرحوم کی رہائش گا ہ پر جا کر اظہارتعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :