انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ٹیموں کے ورکروں کی بہتر تربیت ٬مانیٹرنگ اور مائکرو پلان کو موئثر بنایا جائے٬ ڈویژنل کمشنر میر پورخاص

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تا کہ مستقبل کے معمار بچوںکو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جاسکے ٬ شفیق احمد مہیسر

بدھ 2 نومبر 2016 16:14

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) ڈویژنل کمشنر میر پورخاص شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ٹیموں کے ورکروں کی بہتر تربیت ٬مانیٹرنگ اور مائکرو پلان کو موئثر بنایا جائے اس ضمن میں تمام تراقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ ہدایت انہوں نے کمشنر آفس کمیٹی ہال میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تا کہ مستقبل کے معمار بچوںکو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جاسکے ۔ کمشنر نے ڈویژن بھر کے محکمہ صحت کے افسران اور ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹروں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران ٹرانزٹ پوائنٹ میں اضافہ کیا جائے شہر وں کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے پولیو ٹیموں کو معمور کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ زیرو ڈوز کے بچوں کی ویکسینیشن کی مکمل رپورٹ دی جائے۔کمشنر نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے اضلاع میںپولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مو٬ْثر اقدامات کئے جائیںاوردوردراز علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکروںکی کمی کو پورا کرنے کیلئے صحت کے شعبے پر کام کرنے والی این جی اوز کو پولیو مہم کے مائکرو پلان میں شامل کیا جائے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شفیق میمن نے بتایا کہ گذشتہ پولیو مہم کے دوران میرپورخاص ضلعے میں288782بچوں کو٬عمرکوٹ ضلعے میں216019اور تھرپارکر ضلعے میں213527بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ٬ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد زمان ناریجو٬ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن٬ ایڈیشنل کمشنر ٹو نثارمیمن٬ ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر چندر لال٬ ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر موہن ٬ ڈ بلیو ایچ او ایریاکوآرڈی نیٹر میرپورخاص ڈاکٹر راجیش٬ ڈبلیو ایچ او تھرپارکرکے نمائندہ ڈاکٹر بھرت کمار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :