جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے رہنماء علامہ شبیراحمدنوری کی ڈیرہ مرادجمالی کے ایس ایچ اوغلام علی کنڈرانی سے ملاقات

علاقے کو کوامن کاگہوارہ بنانے کاتہیہ کررکھاہے ٬انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے تمام وسائل برؤے کارلائے جارہے ہیں٬غلام علی کنڈرانی

بدھ 2 نومبر 2016 16:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری نے ڈیرہ مرادجمالی کے ایس ایچ اوغلام علی کنڈرانی سے ملاقات کی اس موقع پرصدرتھانہ ڈیرہ مرادجمالی کے ایس ایچ اوغلام علی کنڈرانی نے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی کوامن کاگہوارہ بنانے کاتہیہ کررکھاہے انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے تمام وسائل برؤے کارلائے جارہے ہیں ڈیرہ مراد جمالی میں امن وامان کی صورتحال کوکنٹرول کرنے میں پولیس کے اہلکارہمہ وقت تیارہیں ایس پی اورڈی آئی جی کی خصوصی ہدایت پرملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ چھاپے مارے جارہے ہیں کافی حدتک ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اورمزید گرفتاریاں جاری ہیں اورشہرودیگراطرافی علاقوں میں امن وامان کیلئے گرفتاریوں کاسلسلہ جاری رہے گاانہوں نے کہاکہ پولیس اورعوام میں جوخلل پیداکیاگیاہے اس خلل کوختم کرنے کیلئے بلارنگ ونسل ٬امیروغریب ٬سائلین کوبرابرکی نگاہ سے دیکھاجارہاہے جسکی وجہ سے آج کوئی سائل تھانے میں آنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا اوراپنے مسائل کے حل کیلئے پولیس سے بھرپورتعاون جاری رکھے ہوئے ہیں علاقے میں امان وامان کی بہتری میں عوام کابھرپورتعاون حاصل ہے اگرعوام کایہی تعاون پولیس کے ساتھ جاری رہاتوفرارملزمان کی گرفتاری جلدعمل میں آسکتی ہے تاکہ پولیس اورعوام کاایک دوسرے کے ساتھ مضبوط تعلق قائم ہوسکے اس پرعلامہ شبیر احمدنوری نے غلام علی کنڈرانی کوشہرودیگراطرافی علاقوں میں مثالی امن قائم کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپکی کی پوسٹنگ کی وجہ سے جرائم کاخاتمہ ٬عوام کاپولیس پراعتمادبحال اوراہلکاروں میں فرائض کی انجام دہی میں دلچسپی عوام محسوس کررہے ہیں جوکہ اپکی کارکردگی کی بہترین اوراعلی مثال ہے جمعیت علمائے پاکستان فرض شناس مخلص پولیس افسران کی صلاحیتوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے اورامیدکرتی ہے کہ آئندہ بھی قیام امن کی بہتری کیلئے صدرتھانہ ڈیرہ مرادجمالی کے ایس ایچ اوغلام علی کنڈرانی اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :