کراچی٬ زیبسٹ کو زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ٬ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی

بدھ 2 نومبر 2016 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر ریفرنس میں ملزمان کو متعلقہ دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

کیس میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی رئوف اختر فاروقی٬ ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم الزمان٬ آفتاب میمن اور زیبسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹ کے محمد سلیمان شیخ شامل ہیں ۔نیب کے مطابق ملزمان پر کلفٹن میں 350 ایکٹر اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔عدالت کے احکامات پر ملزمان کو متعلقہ دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :