انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 2 نومبر 2016 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)انسد اد دہشت گردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے کیس میں 5لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تھی ۔عدالت نے احکامات جاری کیے تھے اگر ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے ۔انیس قائم خانی کے بھتیجے نعیم قائم خانی نے عدالت میں زر ضمات جمع کرائی ہے ۔