چائنا کٹنگ ٬کے ڈی اے کے 15افسران کے خلاف دائر ریفرنس سماعت کیلئے منظور

عدالت نے 13ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ٬ملزمان پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام

بدھ 2 نومبر 2016 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ کیس میں ملوث کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے )کے 15افسران کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کیا گیا ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے ۔عدالت نے مقدمے میں ملوث 13ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں کے ڈے اے افسران کے خلاف چائنا کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چائنہ کٹنگ کی ہے ٬جس کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچا ۔عدالت نے نیب کی جانب سے دائر کیا گیا ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 13مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردئے ہیں ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔مفرور ملزمان میں شاکر عرف لنگڑا ٬عارف خا ن فیروز بنگالی اور دیگر شامل ہیں ۔چائنا کٹنگ کیس میں ایک ملزم ناصر شیخ گرفتار اور عاطف عبوری ضمانت پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :