پنجاب حکومت کا اورنج لائن کے تعمیراتی کام سے متاثرہ دکانوں ٬ کاروباری دفاتر کو پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دینے پر غور

میٹرو ٹرین منصوبے کا 54فیصد تعمیراتی کام مکمل‘ پیکیج ٹو پر کام کی رفتار تیزی کرنے کیلئے تمام محکمے کوشش کریں ‘خواجہ احمد حسان

بدھ 2 نومبر 2016 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تعمیراتی کام سے متاثرہ دکانوں اور کاروباری دفاتر کو اس عرصے کے لئے پراپرٹی ٹیکس میں رعائیت دینے کے خواہشمند ہیں٬ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اس مقصد کے لئے میٹرو ٹرین کے روٹ پر واقع جائیدادوں کا سروے جلد از جلد مکمل کر کے ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے ۔

وہ گزشتہ روز منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا 54فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے ‘ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 64فیصد تعمیراتی کام ہو چکا ہے ‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کے لئے نئے کنٹریکٹر کو کام الاٹ کر دیا گیا ہے‘11ارب 40کروڑ روپے مالیت کا یہ کام مکمل کرنے کے لئی150دن کی مدت مقرر کی گئی ہے -تمام متعلقہ محکمے اس پیکیج کے کام میں ہونے والی تاخیر کے اثرات دور کرنے کے لئے اس پر خصوصی توجہ دیں اور اس مقصد کے لئے اضافی کوششیں اور اضافی افرادی قوت استعمال کریں-پیکیج ون کے 11بالائے زمین سٹیشنوں کا تعمیراتی کا م تیزی سے جاری ہے ‘ ان سٹیشنوں کے پائلز‘ پائل کیپس اور پیئرز تعمیر کئے جا چکے ہیں ‘ الیکٹریکل و مکینکل ورکس کے لئے چار سٹیشن دسمبر جبکہ سات جنوری میں سی آر نورنکو کے حوالے کر دئیے جائیں گے -مسلم ٹائون سے بھاٹی تک لاہور میٹرو بس سروس کے آٹھ کلومیٹر طویل ایلی ویٹڈ ٹریک پر سبزہ کاری کا کام کر کے اسے شہریوں کے لئے دیدہ زیب اور دلکش بنانے کا کام بلا تاخیر شروع کر دیاجائے جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہارٹی کلچر کا پلان تیار کر کے منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ سرد موسم کے پیش نظر طالبات کی سہولت کا خیال رکھا جائے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھپر سٹاپ ملتان روڈ کے زیر تعمیر بلاک کا تعمیراتی کام تیز کیا جائی-منصوبے پر عمل در آمد کے دوران شہریوں کی سہولت کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے ۔تمام محکمے یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی کے سلسلے میں نیسپاک کنسلٹنٹس سے قریبی رابط رکھیں اور سروسز کی منتقلی کے کام کے حجم اور ا سکے لئے درکار ٹائم شیڈول سے واضح طور پر آگاہ کریں - جان لیوا حادثات سے بچنے کے لئے واسا ‘ پی ٹی سی ایل اور دیگر محکمے اپنے اپنے مین ہولز کی نگرانی کریں اور ان پر کورز کی فراہمی کو یقینی بنائیں-اجلاس میں وائس چیئر مین واسا چوہدری شہباز احمد ‘چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘‘لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘ سوئی گیس ‘ ریلوے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :