لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی عدم دستیابی ٬دھند کے باعث 12 پروازیں متاثر ٬مسافرپریشان

بدھ 2 نومبر 2016 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی عدم دستیابی اور دھند کے باعث 12 پروازیں متاثر ٬مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے اطراف حد نگاہ کم ہو گئی جس کے باعث 6 پروازیں متاثر ہوئیں ۔

(جاری ہے)

لاہور سے دہلی اور واپس لاہور آنے والی پروازیں پی کے 270 ٬پی کے 271 ٬پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 595 تاخیر کا شکار ہوئی٬پی آئی اے کی لاہور سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 594 سوا 2 گھنٹے ٬پی آئی اے کی لاہور سے کوپن ھیگن جانے والی پرواز پی کے 751 سوا گھنٹے ٬شاہین ایئر کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 735 ڈیڑھ گھنٹے اور شاہین ایئر کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 766 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے 787 ٬پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 898 ٬ایئربلیو کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز 478 ٬ایئربلیو کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز 479 ٬ایئربلیو کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 470 اور شاہین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 718 منسوخ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :