گڈانی بحری جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی

بدھ 2 نومبر 2016 16:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں تباہ شدہ جہاز سے مزید 6لاشیں نکال لی گئیں جس سے حادثے میں مجموعی طور پر جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 17ہو گئی ہے۔ ریسکیو آپریشن بدھ کو بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

ایدھی ریسکیو نے اے پی پی کو بتایا کہ افسوسناک واقعہ میں اب تک17افراد جاںبحق ہو چکے ہیں ٬ 15افراد کی لاشوں کو ایدھی سرد خانے لایا گیا ہے جن میں سے 12کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3افراد کی میتیں ابھی تک سرد خانے میں موجود ہیں اور ایدھی ریسکیو کی50سے زائد گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ واضح رہیٍٍ منگل کو گڈانی کے علاقے میں واقع شپ بریکنگ یارڈ میں مزدور ایک پرانے بحری جہاز پر کام کر رہے تھے اس دوران اچانک حادثاتی طور پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

متعلقہ عنوان :