ضلع اٹک میں فضا میں چھوڑے جانے والے مختلف اقسام کے کیمروں پر دفعہ 144نافذ

بدھ 2 نومبر 2016 16:09

اٹک 02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144 کے تحت ضلع اٹک میں فضاء میں چھوڑے جانے والے کیمروں٬دیگر ریموٹ کنٹرول ایئر کرافٹ ٬ بغیر پائیلٹ کے فضاء میں چھوڑے جانے والے طیارے٬ کھلونا ہیلی کاپٹرز٬ ہینی کیمز اور فضاء میں چھوڑے جانے والے ایسے غبارے جن سے فضائی کوریج کی جاسکتی ہے پر پابندی عائد کردی ہے ٬ یہ پابندی یکم نومبر تا 31دسمبر 2016ء تک لگائی گئی ہے ۔