اٹک٬لاہور ہائی کورٹ کے 150سال مکمل ہونے پرتقریبات ٬ قانون کی حکمرانی کے سلسلے میںکانفرنس 5نومبرکوہو گی

بدھ 2 نومبر 2016 16:09

اٹک 02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)لاہور ہائی کورٹ کے 150سال مکمل ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی ہدایات پر اٹک میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل ناصر کی زیر نگرانی مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں٬ جن میں 5نومبرکو قانون کی حکمرانی کے سلسلے میں ایک کانفرنس دن 2:30 بجے ضلع کونسل ہال ا ٹک میں منعقد ہو گی ٬6نومبر کو بینج اور بار کے مابین کرکٹ میچ صبح 9:30 بجے پی سی بی گراونڈ اٹک میں ہو گا ہے٬7نومبردن11:30بجے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے بچوں کو سیشن کورٹ اٹک کا دورہ کروایا جائے گا ٬ان تمام پروگرامز کے انعقاد کے موقع پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔