چیئرمین آزادجموںوکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈمیرپورپروفیسرمحمد ظہیرچوہدری آغاخان تعلیمی بورڈ کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرمقرر

بدھ 2 نومبر 2016 16:09

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) چیئرمین آزادجموںوکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈمیرپورپروفیسرمحمد ظہیرچوہدری آغاخان تعلیمی بورڈ کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرمقرر٬ اس بات کا اعلان آغاخان بورڈ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیاگیا۔ آزادکشمیرکے وہ پہلے ماہرتعلیم ہیں جنہیں اس عہدے پرفائز کیاگیاہے۔

پروفیسر محمدظہیرچوہدری آزادکشمیرکے ممتاز ماہرتعلیم ہیں وہ اس وقت آزاد جموںوکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپورکے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین پاکستان(IBSC ) جوکہ پاکستان بھرکے بورڈوں کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے کے بھی چیئرمین ہیں۔ وہ قبل ازیں انٹربورڈسپورٹس کمیٹی آف چیئرمین(IBSC ) پاکستان کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اب آغاخان بورڈ نے انہیں تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کاممبرمنتخب کیاہے۔ موصوف کوحال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینٹ کاممبربھی منتخب کیاگیاہے۔ پروفیسر محمدظہیرچوہدری ایک کہنہ مشق ماہرتعلیم اورباصلاحیت منتظم ہیں وہ محکمہ تعلیم میں بطور پروفیسر٬ پرنسپل اورآزادکشمیر تعلیمی بورڈ میں بحیثیت کنٹرولر٬ سیکرٹری کے طورپرخدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی امتحانی اداروں میں آزادکشمیرکے ایک ماہر تعلیم کی تعیناتی محکمہ تعلیم آزادکشمیرکے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :