Live Updates

مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں ‘اس وقت پاکستان کی عوام نواز شریف کی حمایت کر رہی ہے عمران خان نے حالیہ چند دنوں کے دوران ملک کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ان کا حساب ان کو ہر صورت میں دینا ہوگا

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنمائوں چوہدری شیراز اور چوہدری خادم کا مشترکہ بیان

بدھ 2 نومبر 2016 16:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی عوام میاں محمد نواز شریف کی حمایت کر رہی ہے عمران خان نے حالیہ چند دنوں کے دوران ملک کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ان کا حساب ان کو ہر صورت میں دینا ہوگا ‘ عمران خان نے گزشتہ چار دنوں سے پاکستان کے عوام کو اپنے گھروں تک محصور کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

عمران خان کا مقصد پورا نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ ایک مرتبہ پھر بیک فٹ پر چلے گئے ہیں ۔ ان کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے جلسہ٬ جلوس اور ریلیاں نکال کر اپنی سیاسی زندگی کا آگے نہیں بڑھا جاسکتا بلکہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ میاں محمد نواز شریف کی سیاسی حکمت عملی سے کچھ سیکھیں ۔

(جاری ہے)

بہت جلد عمران خان سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر ہمیشہ کیلئے ’’بنی گالہ‘‘ میں محصور ہو جائیں گے ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنمائوں چوہدری شیراز اور چوہدری خادم آف ڈھیری چوہدریاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ دھرنا منسوخی پاکستان کے عوام کی فتح ہے اس دھرنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے عوام مکمل طورپر مایوس ہو چکے ہیںجبکہ یہی وجہ ہے کہ اس دھرنے کے اعلان پر جہاں عوام نے عدم توجہی کااظہار کیا وہیں تحریک انصاف کے کارکنان کی کم شرکت بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے کو مسترد کر دینے سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان کے عوام میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت اور عمران خان کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں اور ان کانام ناکام خان کی حیثیت سے اپنا ایک نام پیدا کر چکے ہیں عوام کی طرف سے ان پر عدم اعتماد اس بات کا واضع اشارہ ہے کہ عوام قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اگر سیاسی میںکامیاب ہونا چاہتی ہے تو عمران خان سے چھٹکارا حاصل کرئے تاکہ ان کا کردار واضع ہو سکے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات