وفاقی حکومت آمریت سے بھی بد تر ہے ماضی میں جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی عوام سے ایسا سلوک نہیں کیا گیا جو آج پاکستان کے عوام بالخصوص پی ٹی آئی کے کارکنان سے کیا جارہاہے

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماطلحہ چوہدر ی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 16:04

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماطلحہ چوہدر ی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آمریت سے بھی بد تر ہے ماضی میں جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی عوام سے ایسا سلوک نہیں کیا گیا جو آج پاکستان کے عوام بالخصوص پی ٹی آئی کے کارکنان سے کیا جارہاہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنان ہر صورت میںاپنے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقصد کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے ۔

انشاء اللہ دھرآج عوام کا سمندر امڈ کر اس نام نہاد جمہوری حکومت کیخلاف کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔طلہ چوہدر ی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جس طرح راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد کیا وہ انتہائی شرم ناک اور سفاکانہ ہے حکومت نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کر دی ہے بہت جلد حکومت کو اس ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاںمحمد نواز شریف پاکستان میں کرپشن کے بادشاہ ہیں جنہوںنے ماضی اور موجودہ دور حکومت کرپٹ نظام کو تقویت دی اور اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کر کے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ایک بات ذہین نشین کر لیں کے آئندہ ان کا مستقبل انتہائی تاریک ہے ۔