محکمہ تعلیم میں اصلاحات لانے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ٬بیرسٹر سید افتخار گیلانی

آزادکشمیر ٹیچرز فائونڈیشن کو اغراض و مقاصد کے مطابق فعال بنایا جائیگا٬ غیر ضروری اخراجات کم کر کے ادارے کی آمدن میں اضافہ کیا جائیگا٬ وزیر تعلیم آزاد کشمیر

بدھ 2 نومبر 2016 16:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز ٬ کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات لانے کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے آزادکشمیر ٹیچرز فائونڈیشن کو اغراض و مقاصد کے مطابق فعال بنایا جائے گا اور غیر ضروری اخراجات کم کر کے ادارے کی آمدن میں اضافہ کیا جائے گا اس وقت فاونڈیشن کی آمدن 16لاکھ اور اخراجات 10لاکھ ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہیں چاہیئے تو یہ تھا کہ دس لاکھ اخراجات کر کے آمدن ایک کروڑ تک بڑھائی جاتی لیکن طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچرز فائونڈیشن کے ذمہ داران سے ملاقات میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر ٹیچرز فائونڈیشن کو مراعات کے حصول کا ادارہ بنانے کے بجائے اساتذہ کی فلاح و بہبود کا حقیقی ادارہ بنائیں گے اور ایسے منصوبہ جات کا اجرا کیا جائے گا جس سے ادارے کی آمدن میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ ٹیچرز فائونڈیشن جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نصاب کو ترتیب دے ادارے کی طرف سے شائع کردہ کتب غیر میعاری اورپاکستان کے صوبوں کی شائع کردہ کتب کی نقل کرکے اپنی کارکردگی ظاہر کی جا رہی ہے نصاب کو ترتیب دینے کیلئے کوئی میکا نزم موجود نہیں غلطیوں کی بھرمار ہے آزادکشمیر کے معاشی ٬ معاشرتی اور سماجی نظام کو کتابوں میں بہت کم جگہ دی گئی ہے غیر سنجیدگی کی وجہ سے اور ذمہ داری کا احساس کئے بغیر کتابیںپرنٹنگ کیلئے بھیج دی جاتی ہیں ٹیچرز فائونڈیشن کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور ادارے کے معاملات کو آئین و قانون کے دائرے کے اندر رہ کر آگے بڑھانا ہو گا سابقہ دور گزر چکا جہاں سب چلتا تھا اب اداروں کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :