بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہاء کر رکھی ہے٬راجہ نثار احمد٬ سردار فاروق سکندر

سیزفائر لائن پر بھارتی فائرنگ ٬سول آبادی کو نشانہ بنانے کا عمل جنگی جرائم کے ارتکاب کیساتھ عالمی امن کو تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ہے٬عالمی ادارے٬ بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں٬ وزراء آزاد کشمیر کا بیان

بدھ 2 نومبر 2016 16:00

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کے وزرا٬ وزیر برقیات و قانون راجہ نثار احمد خان ٬ وزیر مال و بحالیات سردار فاروق سکندرنے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول بالخصوص نکیال سیکٹر میں گزشتہ کئی روز سے تسلسل کے ساتھ گولہ باری اور درجنوں افراد کی شہادت ٬ لا تعداد نہتے شہریوں کو شدید زخمی کرنے اور ان کی املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہاء کر رکھی ہے ۔

اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہیسیزفائر لائن پر بھارتی فائرنگ اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کا عمل جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ عالمی امن کو تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ہے عالمی ادارہ اور بڑی قوتیںسیزفائرلائن پربھارتی جارحیت کا نوٹس لیں بھارت نکیال ٬گوئی تتہ پانی سیکٹر زمیں گزشتہ تین روز کے دوران درجن کے قریب شہریوں کو شہیدکر چکا ہے مکانات بھی تباہ کیے گئے تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انفارمیشن سنٹر کے مطابق انہوں نے کہا کہ سرحدی پٹی پر بسنے والے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی درندگی کے آگے سینہ سپر ہیں اور اپنے گھروں میں مورچہ زن ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے پسپا ہو گا اور کشمیر آزاد ہو پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 3 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں عظیم حریت پسندکشمیری سپوت برھان مظفر وانی سمیت 100 سے زائد نہتے کشمیریوں کی شہادتوں ٬ حریت کانفرنس کے قائدین کی نظر بندی ٬ کرفیو کے نفاذ ٬ پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں کی تعداد میں زخمی اور آنکھوں کی روشنی سے محروم ہونے والوں کی بے بسی مجبوری پر عالمی برداری کی خاموشی ٬عالمی امن کے لئے خطرے کا الارم ہے لائن آف کنٹرول ٬ ورکنگ بائونڈری پر مسلسل بھارتی گولہ باری سے پر امن شہریوں کا قتل عام بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کی تعداد میں اضافہ کر کے فکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے شہری علاقوں تک انسانی حقوق اور قومی عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو رسائی دینے کے لئے بھارت پر دبائو بڑھا جائے ۔

انفارمیشن سنٹر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک ٬بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان وجہ تنازعہ ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر رہا ہے اور اسی دیرینہ حل طلب جمہوری مسئلہ کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان 3 جنگیں ہو چکی ہیں او ر اپنے دفاعی اخراجات میں سالانہ 100 فیصد اضافہ کرنا دونوں کی مجبور ی ہے لہذا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے عمل کو یقینی بنانے پر توجہ دینے سے ڈیڈ لاک کا خاتمہ کر کے سہ فریقی بامقصد مذاکرات کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے تیار ہونے والا آتش فشاں پہاڑ دنیا بھر کے امن کو تباہ کر دے گا اقوام عالم کا دوہرا معیار کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ابھی تک بھارت نے کسی بھی قومی عالمی قانون کا احترام نہیں کیا بلکہ تمام حدود و قیود کو پائوں تلے روند کر اکھنڈ بھارت اور اٹوٹ انگ کی رٹ لگاتے ہوئے مجرمانہ ذہینت کا مظاہرہ کیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہمیشہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو ریاستی وسائل اور حکومتی مشینری کے استعمال سے پائوں تلے مسل کر نئے قبرستان آباد کئے ۔