پو لیو مہم میں غیر تسلی بخش کا ر کر دگی ٬کمشنر ہزارہ ڈویژن نے سر کا ری افسروں اور اہلکا رو ں کیخلا ف سخت کا رروا ئی کا حکم دیدیا

بدھ 2 نومبر 2016 15:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن محمد اکبر خا ن نے پو لیو مہم میں غیر تسلی بخش کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کر نے وا لے سر کا ری افسروں اور اہلکا رو ں کے خلا ف سخت کا روا ئی کا حکم دیتے ہو ئے پو لیو مہم کے حوا لے سے مخص کا غزی خا نہ پری کو مسترد کر دیا ہے ۔انہو ں نے پو لیو مہم کے مطو لبہ نتا ئج کے سو فیصد حصول کی ہدا یت کر تے ہو ئے خبر دار کیا کہ پو لیو کے سلسلے میں جا ری حفا ظتی مہم متعلقہ افسروں کی کار کر دگی بہتر نہ ہو ئی تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت تما م متعلقہ افسرو ں کو اس کا زمہ دا ر ٹھیرا یا جا ئے گا۔

کمشنر ہزارہ نے کہا کہ پو لیو ہما رے ملک کا ایک قو می مسئلہ ہے اور اس کے خا تمے کے لئے ہم سب نے ملکرسنجیدگی سے کا م کر نا ہے اور صو با ئی حکو مت نے اس بیما ری کی سنگینی کو دیکھتے ہو ئے ہی صو با ئی اور ڈویژنل ٹا سک فورس تشکیل دی ہیں اور ہزارہ سمیت تما م ڈویژنو ں میں پو لیو کے خا تمے کے لئے مئوثر اور سنجیدہ اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں یہ احکا ما ت انہو ں نے بد ھ کے روزکمشنر ہا ئو س ایبٹ آباد میں پو لیو کے خا تمے کے حوا لے سے ہزارہ ڈویژن کی پو لیو ٹا سک فورس کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی۔آئی ۔جی ہزارہ رینج سعید وزیر ٬ڈویژن بھر کے تما م اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز ٬ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرز٬ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسرز٬ڈیلیو ایچ او کے نما ئندے اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔اجلا س میں تما م اضلا ع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے با ری با ری پو لیو مہم سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی ۔کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن ے کہا کہ جن اضلا ع کی یو نین کو نسلو ں میں پو لیو ٹیمو ں کی کا ر کر دگی کمزرو ہے اس کو فوری طور پر بہتر بنا ئیں اور جہا ں جہا ں کا ر کر دگی کمزور ہے ان ٹیمو ں کے خلا ف ایلشن بھی لیا جا ئے ۔

انہو ں نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں کا غزی کا روا ئی نہیں بلکہ عملی کا م کر کے دیکھا ئیں انہو ں نے کہا کہ وولڈ ہیلتھ آر گنا ئزیشن کے سا تھ ملکر اپنی کا ر کر دگی کو بہتر بنا ئیں اور آئند ہ اگر کا ر کر دگی بہتر نہیں ہو ئی تو اس کی تما م تر زمہ دا ری متعلقہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرز پر عا ئد ہو گی ۔کمشنر نے ہدا یت کی کہ تما م ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرز پو لیو مہم کے نتا یج کی رپو رٹ اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کو با قا ئدگی سے پیش کر یں ۔انہو ں نے تمام اضلا ع کے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسرز کو ہدا یت کی کہ وہ سیکو رٹی کے اخرا جا ت کا تخمینہ بنا کر ار سا ل کر یں تا کہ اس پر مزید کا وا ئی کے لئے صو با ئی حکو مت کو لکھا جا سکے ۔