صوبے کے پسماندہ علاقوںمیں رہنے والوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں‘ رانا محمد ارشد

صوبہ کے طو ل عرض میںبہتر اور معیاری سڑکوں کی تعمیر کر کے ان کو براہ راست منڈیوں اور شہروں سے ملایا جا رہا ہے ‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 2 نومبر 2016 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفر میشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ صوبہ کے پسماندہ علاقوں کو براہ راست شہروں جیسی سہولیات فراہم کر کے و ہاں کے رہنے والوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ٬اس سلسلے میںصوبہ کے طو ل عرض میںبہتر اور معیاری سڑکوں کی تعمیر کر کے ان کو براہ راست منڈیوں اور شہروں سے ملایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے قصبات ٬ گائوں٬ دیگر علاقوں اور شہروں میں سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے تا کہ آ مد رفت کے مسائل میں سہل ا ندازی اورکسانوں و کاشتکاروںکی فصلوں٬سبزیوں اور پھلوں کی تجارت براہ راست فوری منڈیوں تک ہو سکے اور ان کی پید اواری کابروقت ا ور بہتر معاوضہ مل سکے۔اس سلسلے میں جا مع حکمت علی کے ذریعے صوبہ کے طول و عرض میں150ارب روپے کی لاگت سی''خادم پنجاب رورل روڈذ پروگرام '' جاری ہے۔ سڑکوں٬ پلوں اور فلائی اوورز کے منصوبے بھی اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔ جاری مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لئی27ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :