حیدرآباد میں ہونیوالے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے

ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث اور ان کاتعلق لیاری گینگ وار سے تھا

بدھ 2 نومبر 2016 15:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) حیدرآباد میں ہونیوالے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے۔ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث اور ان کاتعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرحسین آباد میںکارروائی کی گئی۔ اس دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مارے جانے والے ملزمان کی شناخت نجیب ٬اکبر اور ہمایوں کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کاکہناہے کہ ملزمان نے کراچی میں سنگین وارداتوں ملوث تھے٬ان کے قبضے سے اسلحہ اورگولیاں بھی برآمد ہوئیں۔