جنرل مشرف ایمرجنسی ٬سپریم کورٹ بار کے صدر کی کل یوم سیاہ منانے کی اپیل

تین نومبر کو نافذ کی جانیوالی ایمرجنسی کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے٬رشید اے رضوی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 15:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر رشید اے رضوی نے ملک بھر کی وکلاء برادری سے 3نومبر 2007کو جنرل پرویز مشرف کی جانب لگائی جانے والی ماورائے آئین ایمرجنسی کے خلاف کل (جمعرات)یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہا کہ وکلا برادری جمعرات کو بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہو۔

3نومبر 2007 کو جنرل پرویز مشرف نے ماورائے آئین ایمرجنسی نافذ کرکے ججز کو قید کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ تین نومبر کو نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔انہوںنے کہا کہ جمعرات کو نئے عہدے کا چارج لوںگا اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔