چولستان میںتقریبا 2لاکھ سے زائد اعلیٰ نسل کی بھیڑوں کی اون سے 80لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی ہوتی ہے‘ ملک اقبال چنٹر

لوگوں کی زندگی میں تیز رفتار معاشی تر قی کیلئے یہاں کی بھیڑوں کی نسل کو پروان چڑھاناوقت کی اہم ضرورت ہے‘ صوبائی وزیر کوآپریٹو

بدھ 2 نومبر 2016 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)وزیر کوآپریٹو پنجاب ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ چولستان میںتقریبا 2لاکھ سے زائد اعلیٰ نسل کی بھیڑیںموجود ہیں جن کی اون سے 80لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی ہوتی ہے٬یہاں کا اون دنیا کے بہترین اون میں شمار ہوتا ہے۔ان بھیڑوں کا اون ہر سال اپریل اور ستمبر میں حاصل کیا جاتا ہے ٬چولستان کے لوگوں کی زندگی میں تیز رفتار معاشی تر قی کے لئے یہاں کی بھیڑووں کی نسل کو مزید پروان چڑھاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ چولستان کے لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کے لئے حکومت متعدد اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔اس سلسلے میں وہاں کے لائیو سٹاک کے علاج معالجہ اور ان کی بہتر نگہداشت کے لیئے عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے چو لستان کو آپریٹو وول ڈ ویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ یونین لمیٹڈ کی اراضی پر ایک جدید نوعیت کا پلازہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی آمدنی مکمل طور پر چولستانیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیگی۔