موجودہ دور کے تعلیمی تقاضوںکے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ‘رانا مشہود

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلشن را وی کی سمارٹ لیب میں 50ٹیبلٹس اور 20ملٹی میڈیا کلاس رومزمہیا کر دئیے گئے ٬جدیدتدریسی آلات کے ذریعے طلبا و طالبات کی کارکردگی میںبہتری آئے گی٬پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 2ہزار سرکاری سکولوں میں ٹیبلٹس اور سمارٹ بورڈ نصب کئے جا رہے ہیں‘ صوبائی وزیر تعلیم کا سمارٹ لیب اور ملٹی میڈیا کلاس رومز کے افتتاح کے موقع پر خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ہونہار طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ٬معیاری تعلیم میں بہتری لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلشن راوی میںسمارٹ لیب اور ملٹی میڈیا کلاس رومز کے افتتاح کے موقع پروزیر تعلیم نے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوںکے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جدید گیجٹس کو اپنا کرطلبا و طالبات کی کارکردگی میںبہتری آئے گی۔چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کی سر برا ہی میں پنجاب حکومت کے ای لر ننگ پرو گرام کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلشن راوی میںسمارٹ لیب میں 50ٹیبلٹس اور 20ملٹی میڈیا کلاس رومزمہیا کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ویژنری قیادت میں پنجاب میں فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدام کئے جا رہے ہیں۔

سرکاری سکولوں میںجدید ٹیکنالوجی کا استعمال پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق معاشرے میں بچوں کو یکساں وسائل کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 2ہزار سرکاری سکولوں میں ٹیبلٹس اور سمارٹ بورڈ نصب کئے جا رہے ہیں ۔ پاکستان کی نئی نسل انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہے اور یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ محنت٬ لگن اور شوق سے تعلیم حاصل کریں ۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ خلوص نیت٬ محنت اور جذبہ حب الوطنی سے نوجوانوں کو تعلیم دیں۔ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت اس سلسلے میں انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

ہر سال ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ٬اساتذہ کا تربیتی پروگرام٬ سکولوں و کالجوں کی تعداد میںاضافہ ٬سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں کا قیام ٬نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم٬غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو’’ گارڈ آف آنر‘‘ پنجا ب حکومت کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

سیکرٹری سکول ایجو کیشن پنجاب عبدالجبار شاہین نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا کردار بڑھتا جا رہا ہے ۔ ہمیں مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے۔تقریب کے دوران ڈی جی آئی ٹی وقار عامر قریشی ٬ جا ئنٹ ڈائریکٹر کاشف فاروق ٬ پرنسپل گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول نجم النساء نے بھی اپنے خیا لات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :