وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین میاںعامر محمود اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد

بدھ 2 نومبر 2016 15:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی ای) کے نومنتخب چیئرمین میاںعامر محمود٬ سینئر وائس چیئرمین دُرید قریشی٬ وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان ٬ سیکرٹری جنرل شکیل مسعود حسین اور دیگر نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ پی بی اے نے الیکٹرانک میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق کی تیاری میں انتہائی مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔ ان کے تعاون کی وجہ سے حکومت ایک ایسا ضابطہ اخلاق بنانے میں کامیاب ہوئی جو تمام متعلقہ حلقوں کے مکمل اتفاق رائے کا نمونہ ہے۔ عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ پی بی اے کی نو منتخب قیادت ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد اور میڈیا کے کردار کو قومی و ملکی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :