سنی علماء مشائخ کونسل میرپور کے زیر سرپرستی اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے زیر اہتمام عظیم الشان لبیک یا رسول ؐ شان اولیاء کانفرنس کا انعقاد 5نومبر کو کیا جائیگا

بدھ 2 نومبر 2016 15:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء)سنی علماء مشائخ کونسل میرپور کے زیر سرپرستی اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے زیر اہتمام عظیم الشان لبیک یا رسول ؐ شان اولیاء کانفرنس برائے ایصا ل ثواب الحاج صوفی اللہ داد ؒمرحوم 5نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام عوامی میرج ہال میرپور میںمنعقد ہو رہی ہے جس میں دیگر علماء و مشائخ کے علاوہ امیر المجاہدین حضرت مولانا حافظ خادم حسین رضوی ٬ سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ پاکستان خصوصی خطاب فرمائیں گے کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سنی علماء مشائخ کونسل میرپور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تشہیر ی مہم کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ 5نومبر کو منعقد ہونے والی کانفرنس کو مثالی بنایاجائیگا۔ کانفرنس میں سنی علماء اور مشائخ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی ؐ کی آمد متوقع ہے ۔