عبدالرشید ترابی نے برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر بھائیوںکو حوصلے کا پیغام ملا ‘ عبدالرشید ترابی کی کاوشوں سے برطانیہ نے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے

جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار شائق کا کارنر میٹنگ سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 15:24

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار شائق نے کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی نے برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر بھائیوںکو حوصلے کا پیغام ملا ہے ٬عبدالرشید ترابی کی کاوشوں سے برطانیہ نے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے عبدالرشید ترابی آج دھیرکوٹ میں خرم فاروق عباسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کریں گے ٬ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے سیکرٹری جنرل خرم فاروق عباسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد آج کیا گیا ہے تعزیتی ریفرنس سے عبدالرشید ترابی کے علاوہ مولانا عبدالروف٬راجہ خالد محمود٬شجاع الرحمان شریک ہوں گے ٬نثار شائق نے کہاکہ عبدالرشید ترابی ممبر اسمبلی بننے کے بعد ان کا حالیہ دورہ برطانیہ کامیاب رہا انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے اندر ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کیا ٬برطانیہ کی تمام سٹی کونسلز کے ممبران کا کنونشن کیا جس میں 100سے زائد کونسل کے ممبران اور ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی ٬اس کنونشن کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر بھرپور طور پر اجاگر ہوا دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے اکسفورڈ سٹی کونسل٬لوٹن سٹی کونسل٬بولٹن سٹی کونسل سمیت دیگر کونسلز میں خطاب کیا ٬27اکتوبر کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخی احتجاجی مظاہر ہ کیا جس سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ملا ہے اس پر ضلع باغ سمیت پورے آزاد کشمیر کے عوام عبدالرشید ترابی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔